Media Zone tv

بھوربن کشمیری بازار میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری

مری(وقائع نگار) بھوربن کے علاقہ مین روڈ کشمیری بازار میں پردوں کے پیچھے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ھے اس غیر قانونی تعمیرات کے دوران مین ہائی وے کی پلی اور دیوار کو توڑ کر برساتی نالے کو بھی بند کر دیا گیا ہے بااثر شخصیت کی اس غیر قانونی تعمیر پر مری ڈسٹرکٹ ومقامی اور ہائی وے بے بس ہیں علاقہ کے عوام نے اس غیر قانونی تعمیرات پر شدید احتجاج کرتے ہوۓ اس بند کرانے کا مطالبہ کیا ھے تفصیلات کے مطابق کشمیری بازار مین ہائی وے روڈ پر ایک باثر شخص کی طرف سے سرچ لائٹوں کی مدد سے پردوں کے پیچھے دن رات کام جاری ھے غیر قانونی تعمیر کا کوئی نقشہ پاس نہی ہے اور نہ ہی بائی لاز کے تحت اس کا نقشہ پاس ہو سکتا ہے مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر ریزروجنگل بھوربن کے ایریا کو بھی متاثر کیا ہے علاقہ کے عوام نے متعدد بار اے ڈی سی آر اسسٹنٹ کمشنر مری سی او ٹی ایم اے اور محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی کو اس پچیدہ صورت حال سے آگاہ کیا مگر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی انتظامیہ کی اس بے حسی پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوۓ اعلیٰ حکام سے فور ی کام بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے

ٓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بھوربن کشمیری بازار میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں