کانفرنس آج ( سات سمتبر) کو مصر کے شہر قاہرہ میں منعقد ہوگی
راولپنڈی (کامرس رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان-مصر کاروباری مواقع کانفرنس مصر کے شہر قاہرہ میں آج سات ستمبر کو منعقد ہو رہی ہے،آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مصری تاجروں کے ساتھ اشتراک بڑھانے اور دو طرفہ اقتصادی ترقی اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر سی سی آئی کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر بزنس ٹو بزنس (B2B) میٹنگز بھی منعقد کی جائیں گی۔بی ٹو بی ملاقاتوں سے نہ صرف موقع پر مقامی بزنس کمیونٹی کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا موقع ملتا ہے بلکہ ساتھ ہی مقامی سرمایاکاروں اور کمپنی نمائندوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے لیے سرمایا کاری کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانہ کانفرنس کے حوالے سے کافی متحرک ہے اور ہمیں بھرپور سپورٹ کررہا ہے، ثاقب رفیق نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت کا حجم چار سو ملین ڈالر کے قریب ہے جسے آئندہ چند سال میں دو گنا کیا جاسکتا ہے، غیر معروف شعبوں جیسے آئی ٹی، سیاحت، پولٹری، جمز اینڈ جیولری اور زرعی مشینری میں بھی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔