Media Zone

مری سنہیوہ میں ماں اور بیٹا پراسرار طور پر قتل

مری(وقائع نگار) مری کے نواحی گاؤں سنہیوہ میں نوجوان بیٹے اور اسکی والدہ کوپراسرار طورپر قتل کر دیا گیا ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پانچ کردونوں نعشوں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹرسول ہسپتال مری متقل کر دیا ھے اس لرزہ خیز قتل کی وجہ خاندانی تنازعہ بتایا جا رہا ہے واقعات کے مطابق یو سی نمبل کے گاؤں سنہو کے رہائشی26سالہ نوجوا ن صغیر ولد نصیر اور اسکی 56سالہ والدہ ف ب جو گھر میں مردہ پاۓ گئے ریسکیو کے اہلکار اطلاع ملتے ہی ایمبولنس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لیاپولیس اورراولپنڈی سے آنے والی فرانزک ٹیم تحقیقا ت کررہی ہیں بتایا جا رہا ہے کہ چند سال قبل نوجوان کے والد کو بھی قتل کیا گیا تھا۔قتل کی اس واردات پر علاقہ میں زبردست خوف وہراس پایا جاہاھے علاقہ کے عوام نے قتل کی واردات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے قاتلوں کو گرفتار کر کے انھیں کیفروکردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں