کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ مری سنیوہ میں قتل ہونے والے ماں بیٹا کے گھر پہنچ گئے

قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہلیان علاقہ کا شدید غم و غصہ

مری(وقائع نگار) کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ محمد سفیان عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ہفتہ قبل یونین کونسل نمبل کے گاؤں سنیوہ  میں 25سالہ بیٹے صغیر عباسی اور اسکی 56 سالہ ماں کے سفاکانہ قتل پر داد رسی کے لٔے انتہائی دشوار گزار راستے لواحقین کے گھر پہنچ گئے جہاں اہل علاقہ کے عوا م کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی مقتولین کے ورثاء نے محمد سفیان عباسی اس دلخراش واقعہ کی تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کیا اور جأۓ کا بھی دورہ کیا انھوں ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیاھے اس موقع محمد سفیان عباسی نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور مرحومین کے لئے دعاء مغفرت کی محمد سفیان عباسی اور لواحقین کی باہمی مشاورت کے بعدارشد عباسی وقار عباسی نواز عباسی افرادپر ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس واقعہ کی اصل حقائق کی روشنی میں مکمل تحقیقات کرے گی اور ملزما ن کی گرفتاری تک جدو جہد جاری رہے گی اس موقع ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع مری غلام احمد عباسی سجادالحسن عباسی فاران عباسی ارشد عباسی اور ثاقب سراج عباسی موجود تھے بعد ازاں محمد سفیان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے سنہوہ میں سفاک قاتلوں ایک غریب گھرانے کے ساتھ جو ظلم کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے ان کا کہنا تھا قتل کے اس بڑے واقعہ پر خاموشی بھی بھی ایک معنی خیز ہے اہل علاقہ کو یہ چیز باور کرائی گئی ہے اس واقعہ پر چشم پوشی ہرگز اختیار نہیں کرنا جرأت وہمت کے ساتھ آگے بڑھ کر اس ظلم اور بربریت کا مقابلہ کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھاکہ اس کیس کی تفتیش کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں