گلابی نمک پاکستان کی ایکسپورٹ سے متعلق پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن اور کمپنیوں کے مابین مفاہمی یاداشت پر دستخط

پاکستانی پنک نمک جو پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے۔اب کوٸی بھی ملک پنک نمک اور دیگر معدنی زخاٸر پاکستان سے خرید کر اپنے نام سے فروخت نہیں کرسکے گا۔اس سلسلے میں پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن اور دو کمپنیوں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گٸےابی تقریب کا انعقاد پی ایم ڈی سی کے مرکزی دفتر میں ہوا۔۔جیولجیکل سروے آف پاکستان, پی ایم ڈی سی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت معدنی زخاٸر کی تلاش کا کام کریں گے۔۔۔کمپنیاں معدنی زخاٸر کی تلاش اور دیگر امور کی تکمیل جدید ٹیکنالوجی کے زریعے کریں گی۔جیولیجیکل سروے آف پاکستان اور پی ایم ڈی سی معدنی زخاٸر کی اہمیت کے حوے سے مشترکہ طور پر ٹریننگ پروگرامز اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے۔۔۔مینجینگ ڈاٸریکٹر پی ایم ڈی سی انجٸیر اسد احمد نے کہا کہ پاکستان کے پنک سالٹ کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔۔۔پاکستان کا پنک سالٹ پاکستان کے لیبل کے ساتھ پوری دنیا میں فروخت ہوگا۔اس کی پیکنگ مزید خوبصورت بناٸیں گے۔۔اسماعیل سوتر نے کہا کہ ان یاداشت پر دستخط کے بعد روزگار میں زراٸع میں بھی اضافہ ہوگا۔تقریب میں پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی اسد احمد, اسماعیل سوتر, ڈاکٹر سجاد احمد, شمس الدین احمد, نواز احمد ورک, عثمان احمد, افضل قریشی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں