مری روات سے تعلق رکھنے والے دو افراد نالہ کورنگ سترہ میل اسلام آباد میں ڈوب کر جاں بحق ہوگٸے۔ریسکیو 1122 کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ سترہ میل نالہ کورنگ میں دو افراد ڈوب گٸے ہیں۔وہ فوری طور موقع پر پہنچے ۔جہاں پر ڈوبنے والے دونوں افراد کو نکالا جاچکا تھا مگر وہ ممکنہ طور پر مردہ ہوچکے تھے۔ان کی سی پی آر شروع کی گٸی مگر وہ مر چکے تھے۔مرنے والے دونوں افراد رنگزیب ولد خیراللہ اور شہزاد ولد نور حسین کا تعلق مری روات سے تھا۔
نالہ کورنگ میں پہلے بھی بہت سے افراد ڈوب کر مر چکے ہیں۔حکومت کو یہاں نہانے پر پابندی لگانی چاہیے
اہم خبریں
ویڈیوز اور مناظر









