Skip to content
پولیس چوکی ختم ہونے کے بعد جرائم اور منشیات فروشی میں مزید اضافہ ہوگا
مری ( وقائع نگار)صدر تحریک انصاف وردہ خان نے کہا ہے کہ گھوڑاگلی پولیس چوکی کا خاتمہ کسی صورت منظور نہیں ان خیالات کا اظہار بانی تحریک رد منشیات سینیئر صحافی آصف شوکت عباسی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وردہ خان نے کہا کہ پولیس چوکی کو ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ منشیات فروشیوں کو فری ہینڈ دینا یہ انگریز دور کی بنی ہوئی چوکیاں ہیں آئے دن ابادی بڑھ رہی ہے دہی علاقوں کے اندر آبادی بڑھنے کی وجہ سے عوام کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں چاہیے تو یہ تھا کہ چوکیوں کو بڑھایا جائے اور مزید نفری بھی تعینات کی جائے نہ کہ جو پرانی انگریز دور کی بنی ہوئی چوکیاں ہیں انہیں بھی ختم کیا جائے عوام کے ساتھ زیادتی کبھی بھی نہیں ہونے دوں گی اگر فل فور چوکی کو نہ بحال کیا گیا تو بھرپور احتجاج کا ہم حصہ بنیں گے جمعہ کو گھوڑا گلی میں جو احتجاج ہوگا اس کے اندر میں خود شریک ہوں گی ائی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی ار پی او راولپنڈی سے میں بھرپور مطالبہ کرتی ہوں کہ فل فورس چوکی کو بحال کیا جائے اورصحافی آصف عباسی نے وردہ خان کا شکریہ ادا کیا اور اصف عباسی نے کہا کہ اگر گھوڑاگلی پولیس چوکی کو بحال نہ کیا گیا تو جمعہ کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں