میڈیا زون ٹی وی

مری سنیوہ ماں بیٹاقتل کیس میں اہم انکشافات

چچا نے چند ماہ قبل مقتول صغیر کو بیٹوں کے ساتھ ملکر شدید تشدد کانشانہ بھی بنایا تھا ،مقتول کی بہن سمیرا بی بی

اسلام آباد(وقائع نگار)مری سنیوہ ماں بیٹا قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے مقتولین کی واحد وارث اور مدعیہ مقدمہ نے چند ماہ قبل بھائی پر چچا اور چچا زاد بھائیوں کی جانب سے شدید تشدد کا الزام لگایا اب بھائی او ر والدہ کو قتل کردیا گیا۔تحصیل مری کیے علاقے سنیوہ میں ماں اوربیٹاکو قتل کیے جانے کے بعد ان کی نعشوں کو لٹکائے جانے کے واقعہ کو ایک ہفتہ گزرگیا مگر ابھی تک پولیس قاتلوں تک نہیں پہنچ سکی۔ایسے میں مقتول کی بہن اور مقتولہ کی بیٹی سمیرابی بی اوراس کا داماد عقیل احمد اپنی فریادلیکرپی ٹی آئی ضلع مری کی رہنماء وردہ یوسف کے ہمراہ مری کے مقامی میڈیا کے پاس پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ چند ماہ قبل مقتول صغیر احمد کو اسکے چچا اوران کے بیٹوں نے شدید تشددکانشانہ بنایا تھا جس کے بعد اب صغیر اوراسکی والدہ کو قتل کردیا گیا ہے جس کوخودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔اگروہ ایساکرتے تو مقتول خود کو زخمی کرکے چھت پر کیسے لٹکا سکتا تھا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کو قتل کیاگیا ہے۔مری پولیس جدید طرز پر اس واقعہ کی تحقیقات کرے اورقاتلوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچاکر ان کو انصاف فراہم کرے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او اورسی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر ہمیں انصاف دیں۔

Media Zone Tv

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں