اسلام آباد(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر رسل خان بابر نےوفد کے ہمراہ فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد ربیع سے ملاقات کی۔جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر رسل خان بابر یہ دورہ فلسطینی قوم سے غزہ کی صورتحال پر اظہار یکجہتی کے لیے کیا۔اس موقع پر انھوں نے شہداء غزہ کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔فلسطینی سفیر احمد ربیع نے جماعت اسلامی یوتھ کے وفدکا خیر مقدم کیا اورجماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔رسل خان بابر نے جماعت اسلامی یوتھ کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔وفد میں اویس اسلم مرزا مرکزی نائب صدر ، بشارت علی صدیقی صدر جماعت اسلامی یوتھ سینٹرل پنجاب ، محمد یاسر گجر صدر جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب ، محمد ابتسام گل صوبائی انفارمیشن سیکرٹری ، محمد عمر فاروق مغل ایڈووکیٹ ، محمد محسن گورائیہ اور دیگر بھی موجود تھے